پشاور(آئی پی ایس )مالی مشکلات کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کا وزرا پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے وزرا کی تنخواہوں،الاونسز اور مراعات بل میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے، اس بار پشاور سے تعلق رکھنے والے وزرا پر بھی نظر کرم کی جائے گی۔دستاویز کے مطابق مالی مشکلات کے باوجود بھی وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پشاور سے تعلق رکھنے والے وزرا کو ماہانہ 2 لاکھ روپے ہاس سبسڈی دی جائے گی، وزرا کو ہاس سبسڈی دینے کی منظوری صوبائی کابینہ سے لی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دیگر اضلاع کے وزرا،مشیر اور معاونین خصوصی کی مراعات بڑھائی گئی تھیں، وزرا ،مشیر اور معاونین خصوصی کیلئے 2 لاکھ ہاس رینٹ کی منظوری دی گئی تھی جبکہ ایک بار 10 لاکھ روپے گھر کی مرمت کے لئے دینے کی منظوری بھی دی گئی تھی۔
