ہومپاکستانپی ڈی ایم جلسہ اپوزیشن کے فارغ سیاستدانوں کی پکنک تھی، فواد چوہدی

پی ڈی ایم جلسہ اپوزیشن کے فارغ سیاستدانوں کی پکنک تھی، فواد چوہدی

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ دراصل اپوزیشن کے فارغ سیاستدانوں کی پکنک تھی، اپوزیشن کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا، ان کے پاس سوائے باتوں کے قوم کے لئے اور کچھ نہیں۔

اتوار کو پی ڈی ایم کے رہنمائوں کی تقریروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز صاحب ! عوام کی جیب نواز شریف کاٹ کر لندن بھاگ گئے ہیں، انہوں نے بجلی بنائی کم اور عوام پر مہنگی بجلی گرائی زیادہ، حیران ہوں کہ جیل میں کمر درد کی شکایت کرنے والے شہباز شریف سوات میں جلسہ کرنے کے لئے بالکل صحت مند ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کے بوئے بیج کی زہریلی فصل آج پوری قوم کو کاٹنا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پانچ سال کی تکمیل کے بعد ایک بہتر اور روشن پاکستان عوام کو ملے گا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اپوزیشن طعنے دیتی رہے لیکن 2023 میں شکست ان کا مقدر بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی منزل سے ہمکنار کرنے کا سفر جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مولانا صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں، اس لئے وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں، 2018 کے الیکشن کے بعد سے ان کی طبیعت مسلسل خراب ہے، اللہ تعالی انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب شہباز شریف سے ہی پوچھ لیتے تو وہ بتا دیتے کہ وزیراعظم کی آمد پر انہوں نے اعتراض کیوں کیا تھا؟ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ اس اتحاد کو تخلیق کرنے والے بلاول بھٹو اور اے این پی کے بغیر اپنی منزل اور بانی دونوں ہی کھو چکا ہے۔قبل ازیں اپنے ایک ٹویٹ میں انکا کہنا تھا کہ ابوبچا وڈرامے کی ناکامی کے بعد آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ اسٹیج کرنے جا رہا ہے،اس ڈرامے کے تمام کردار ہی پٹ چکے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ کوئی راستہ نہ ہی منزل، بھٹکی ہوئی روحوں کی طرح کبھی ایک ڈگر پھر دوسری ڈگر، عمران خان پر تنقید کافی نہیں اپنا پروگرام دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔