ہومپاکستانبلاول بھٹو کے طیارے کی ملتان میں ہنگامی لینڈنگ

بلاول بھٹو کے طیارے کی ملتان میں ہنگامی لینڈنگ

ملتان،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری کے طیارہ کو فنی خرابی کے سبب ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے طیارے میں فنی خرابی سامنے آئی ہے جس کے سبب ان کے طیارے کی ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔بلاول سوات جلسے میں شرکت کے لیے طیارے کے ذریعے روانہ ہوئے تھے تاہم اب وہ جلسے کے لیے براستہ سڑک روانہ ہوئے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جہاز میں پریشر فیلئر کی ٹیکینکل خرابی کے باعث ملتان ایئر پورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔ خصوصی طیارے میں بلاول بھٹو زرادری کے ساتھ صوبائی وزرا سعید غنی اور ناصر حسین شاہ بھی ہمراہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔