Tuesday, May 5, 2026
ہومبریکنگ نیوزفضل الرحمان اور ڈاکٹر عشرت العباد کا رابطہ، ملکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا

فضل الرحمان اور ڈاکٹر عشرت العباد کا رابطہ، ملکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا

دبئی(سب نیوز )سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان اور سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا دبئی میں رابطہ ہوا۔ڈاکٹرعشرت العباد نے مولانا فضل الرحمان کوعمرہ کی مبارکباد دی، دونوں رہنماں نے ملکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، دونوں رہنماں نے پاکستان کی سلامتی اور وحدت کا غیرمتزلزل یقین دلایا، دونوں رہنماں نے سلامتی اور وحدت کے نظریات سے ایک دوسرے کا سہارا بننے کا عزم کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تجربہ کار ڈاکٹر عشرت العباد کی عملی سیاست میں واپسی نیک شگون ہے، ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنی سیاسی جماعت کے خدوخال سے آگاہ کیا۔جے یو آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکومت کی نااہلی کی سزا ریاست اورعوام کو مل رہی ہے، حکومت کی فاش غلطیاں عوام کو بھگتنا پڑتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔