اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما ر ئو ف حسن کو دل کی تکلیف کے باعث پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے ر ئو ف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔
ذرائع کے مطابق رئو ف حسن کو حراست کے دوران دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز کے شعبہ امراض دل میں رف حسن کے مختلف ٹیسٹ جاری ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کو ایف آئی اے اور پولیس کے اہلکار پمز لائے ہیں۔ واضح رہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت نے ر ئوف حسن کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا تھا۔
