لاہور،اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 10شوگر ملز مافیاز کو شو کاز نوٹس جاری، ایف آئی اے لاہور کی جانب سے جاری نوٹسز میں ملز ما لکان کو اپنے تمام ریکارڈ کے ہمراہ تیس روز میں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی کی طرف سے شو کاز نوٹس ملک عباد علی،اسد پرویز،شیخ ساجد،ندیم اشرف،محمود بھلی اور علی بھلی ،محمد راشد،عاطف اقبال،منضور شہزاد اور ماجد ملک کو جاری کیے گئے ہیں۔ شو کاز نوٹسز میں کہا گیا کہ مصنوعی طور پر شوگر کی قیمت بڑھائی اور کمی پیدا کی گئی،دس ملز ما لکان اپنے تمام ریکارڈ کے ہمراہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں،ملز مافیاز کو تیس روز میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
