ہومکھیلشاہین آفریدی کی حارث رف کو سینٹرل کنٹریکٹ ملنے پر مبارکباد

شاہین آفریدی کی حارث رف کو سینٹرل کنٹریکٹ ملنے پر مبارکباد

ڈربی، پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ ملنے پر شاہین آفریدی نے حارث رف کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پی سی بی کے لیے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے اپنے دوست اور ساتھی کرکٹر حارث رف کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے، اس موقع پر حارث رف کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شمولیت کی خبر ملنے پر بہت خوش ہوں اور اس سے مزید حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔انٹرویو کے دوران فاسٹ بالر حارث رف نے شاہین شاہ آفریدی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں سیریز ہمیشہ چیلنجنگ رہتی ہے تاہم وہ میزبان ٹیم کے خلاف 8 جولائی سے شروع ہونے والی سیریز میں بہتر بالنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔دونوں کھلاڑیوں نے اتفاق کیا ہے کہ وہ باولنگ میں اچھی شراکت داری قائم کرکے میزبان ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ برطانیہ کی حکومت نے اب شائقین کو بھی اسٹیڈیمز میں میچز دیکھنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔