Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستانجلد پورے پاکستان میں کاروبار بند کردیں گے، تاجر رہنما اجمل بلوچ

جلد پورے پاکستان میں کاروبار بند کردیں گے، تاجر رہنما اجمل بلوچ

راولپنڈی (سب نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ جلد پورے پاکستان میں کاروبار بند کردیں گے۔
تاجر رہنما اجمل بلوچ نے راولپنڈی میں مری روڈ پر جماعت اسلامی کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت جاری ہے تاجر برادری شٹر ڈان کرنے جارہی ہے، ہم جلد پورے پاکستان میں کاروبار بند کردیں گے۔
واضح رہے کہ اتوار کو راولپنڈی کے لیاقت باغ ، مری روڈ پر جماعت اسلامی کے دھرنے کا تیسرا روز ہے۔ جماعت اسلامی نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھے ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں پچاس فیصد رعایت دی جائے، سلیب ریٹ ختم کیے جائیں، آئی پی پیز سے کیپیسٹی پیمنٹ کا معاہدہ ختم کیا جائے اور تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔