اسلام آباد،نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں شہروں کے اندر جانوروں کی خرید وفروخت پر پابندی لگا دی، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیا ہے، عیدالاضحی کیلئے جامع ہدایات جاری کر دی گئیں۔
این سی او سی نے تمام صوبوں کوعیدالاضحی کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں، انتظامیہ کو مویشی منڈیاں شہروں سے باہر لگانے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام عملے اور تاجروں کو کورونا ویکسین لگانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ شہری انتظامیہ کو منڈیوں میں داخلے کے موقع پرہینڈ سینیٹائزر، ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسر کرنے کی تاکید کی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کا پھیلاو روکنے کیلئے حکومت موثر اقدامات کیلئے مصروف عمل ہے، قربانی کیلئے جانوروں کی دستیابی ممکن بنانے کیلئے لاک ڈاون نافذ نہیں کیا گیا تاہم ضروری احتیاط ملحوظ خاطر رکھنے کا کہا گیا ہے۔
