اسلام آباد، پاکستان میں لگائی جانے والی کورونا ویکسین کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے بچاو کے لئے مختلف اقسام کی ویکسین کی ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد خواراکیں لگائی جاچکی ہیں، صرف رواں ماہ کے 3 روز میں ملک بھر میں 8 لاکھ 30 ہزار سے زائد ویکسین لگائی گئیں ہیں۔
