ہومپاکستانبجلی بحران میں کمی، شارٹ فال گھٹ کر 2200 میگا واٹ رہ گیا

بجلی بحران میں کمی، شارٹ فال گھٹ کر 2200 میگا واٹ رہ گیا

اسلام آباد، ملک بھر میں گزشتہ چند روز سے جاری بجلی کے بحران میں بتدریج کمی آرہی ہے اور بجلی کا شارٹ فال گھٹ کر 2 ہزار200 میگاواٹ رہ گیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار200 جبکہ مجموعی پیداوار 22 ہزار800 میگاواٹ ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 14 ہزار500 میگاواٹ ہے ۔اسی طرح سرکاری تھرمل پاور پلانٹ 3 ہزار500 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے۔ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ آئیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال زیرو ہے ۔آئیسکو کو 1800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ آئیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 1800 میگاواٹ ہے۔شارٹ فال کے باعث آئیسکو ریجن میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں۔دوسری جانب پنجاب ، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فنی خرابی کے نام پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ کئی شہروں میں 8 جب کہ دیہات میں 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔