اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابوبچا ئوڈرامے کی ناکامی کے بعد مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈراما اسٹیج کرنے جا رہا ہے۔
اتوار کوپی ڈی ایم کے جلسہ عام کے حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ابوبچا ڈرامے کی ناکامی کے بعد آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ اسٹیج کرنے جا رہا ہے،اس ڈرامے کے تمام کردار ہی پٹ چکے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ کوئی راستہ نہ ہی منزل، بھٹکی ہوئی روحوں کی طرح کبھی ایک ڈگر پھر دوسری ڈگر، عمران خان پر تنقید کافی نہیں اپنا پروگرام دیں۔
