ہومپاکستانبھٹکتی سیاسی روحیں اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہیں،ترجمان ن لیگ

بھٹکتی سیاسی روحیں اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہیں،ترجمان ن لیگ

سوات،پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے خوف سے حکومت اور اس کے ترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

اتوار کو اپنے بیان میںوزیراطلاعات کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری سمیت دیگر بھٹکتی سیاسی روحیں سیاسی مخالفین کے خلاف گھٹیا بیانات دینے پر مجبور ہیں ، جو حکومت تین سال میں اپنا پروگرام نہیں دے سکی ،اس کے کرائے کے ترجمان اپوزیشن سے پلان مانگ رہے ہیں، ہر دور میں سیاسی ابو بدلنے والے آج کے سیاسی ابو کو بچانے کیلئے جھوٹ کا راگ الاپ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاسی ابو کی ساکھ اتنی گر چکی ہے کہ کرائے کے ترجمانوں کے دن رات کے جھوٹ سے بات بن نہیں رہی، پی ڈی ایم کے خوف سے حکومت اور اس کے ترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، آخری سانس لیتی حکومت کی سیاسی موت قریب ہے ، جھوٹے بیانات سے یہ نہیں بچ سکتی، بھٹکتی سیاسی روحیں اپنے مستقبل سے خوف زدہ ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کریں اور کہاں جائیں؟۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔