پشاور،پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف نئی حکمت عملی کے تحت سوات میں میدان لگا لیا، پارٹی پرچموں کی بہار، کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، فضل الرحمان، شہبازشریف اور دیگر کا خطاب شیڈول ہے۔
پی ڈی ایم نے ضلعی انتظامیہ کی اجازت نہ ملنے کے باوجود گراسی گرانڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ گراونڈ کے چاروں اطراف پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز لہرا دیئے گئے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے اور سکیورٹی کے حالات کے باعث مقامی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ پی ڈی ایم قائدین کا کہنا تھا کہ جلسہ ہر صورت ہو گا۔ جلسے سے اپوزیشن رہنماوں مولانا فضل الرحمان، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، محمود خان اچکزئی اور آفتاب شیرپا سمیت دیگر قائدین کا خطاب متوقع ہے۔
