اسلام آباد،رئیس آف پنڈوریاں راجہ محبوب الہی منہاس،راجہ فاروق الہی منہاس،راجہ اسد محبوب منہاس،راجہ محمد رفیع،ملک عمران،راجہ نعمان کیانی کی کاوشوں سے واٹر سپلائی،سٹی سیوریج،بی سی ایس،ایوان صدر اور سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سے تعلق رکھنے والے ملازمین راجہ ریاض حسین،یاسر عباسی،راجہ سرفراز،راجہ زبیر،عمر،عامر،وقار،آصف،ریاض،انجم،واجد عباسی،عارف،شمعون مسیح،عامر شہزادمسیح،عثمان سرفراز،ریحان،وقاص،فیصل خان،راجہ حفیظ،جمیل احمد بھٹی،راجہ نعمان قمر،راجہ مقرب کیانی،اورنگزیب،کرامت حسین،راجہ غالب حسین،تیمور چوہان اور دیگر ملازمین نے لیبر یونین امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا
اس حوالے سے تقریب منہاس پیلس پنڈوریاں میں منعقد ہوئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رئیس آف پنڈوریاں راجہ محبوب الہی منہاس،راجہ فاروق الہی منہاس،راجہ اسد محبوب منہاس نے کہا کہ ہم نے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین کی ملازمین کے لیے خدمات کو مدنظررکھتے ہوئے انکی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور ہم تمام ملازمین کے شکرگزار ہیں کہ جو اس ریفرنڈم میں چوہدری محمد یسین گروپ کے پرچم تلے اکھٹے ہوئے ہیں،سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یسین نے مرکزی الیکشن آفس میں اراکین سوشل میڈیا اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاعامر علی احمد کو مستقل چیئرمین سی ڈی اے تعینات کرنے کا فیصلہ قابل ستائش ہے،سی ڈی اے مزدور یونین حکومت کو اس فیصلے پر خرا ج تحسین پیش کرتی ہے اور چیئرمین سی ڈی اے کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے،سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے سے متعلق ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یسین نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین ادارے میں گالی اور گولی کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں جبکہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ انتشار،بدمعاشی اور لڑائی جھگڑے کی سیاست سے اجتناب کیا ہے لیکن ہارے ہوئے جواریوں کا یہ ٹولہ اپنا ختم ہوتا اقتدار دیکھ کر سیاسی دیوالیہ پن اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،یہ لوگ ادارے میں یونین ازم کی تباہی چاہتے ہیں اور مزدور کو مزدور سے لڑوانا چاہتے ہیں،ادارے میں کام کرنے والا محنت کش چاہے اس کا تعلق کسی بھی مزدور تنظیم سے ہو ہمارے لیے قابل احترام ہے اور ہر محنت کش کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی پسند کی تنظیم کو اپنا ووٹ دینے کے لیے منتخب کرے،گالی اور گولی کی سیاست مسائل کا حل نہیں،ادارے میں محبت،رواداری اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر تنظیم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنا سیاسی بیانیہ ملازمین تک پہنچائے،سی ڈی اے مزدور یونین سینی ٹیشن میں پیش آنے والے واقعے کی پرزور مذمت کرتی ہے اور جن لوگوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے اور جو ملازمین اس واقعے میں زخمی ہوئے اور تشددکا نشانہ بنائے گئے انکے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کرتی ہے۔
