ہومبریکنگ نیوزپیکا کے تحت ٹرائل کیلئے خصوصی عدالتیں تشکیل، رئوف حسن اور دیگرکے ٹرائل کا امکان

پیکا کے تحت ٹرائل کیلئے خصوصی عدالتیں تشکیل، رئوف حسن اور دیگرکے ٹرائل کا امکان

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت ٹرائل کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں تشکیل دے دی ہیں، پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن اور دیگر کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت قائم عدالتوں میں ہونیکا امکان ہے۔

وزارت قانون وانصاف کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا ایس آر او جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے مشاورت کے ساتھ خصوصی عدالتیں تشکیل دی گئی ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ٹرائل کا اختیار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 6 جون کو وفاقی حکومت سے پیکا ایکٹ کے تحت عدالتوں کے عدم قیام پر جواب مانگا تھا۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رئوف حسن اور دیگر کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت قائم عدالتوں میں ہونیکا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ دیگر صوبوں میں متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے جج نامزد ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔