Friday, May 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفرچٹھہ کیخلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفرچٹھہ کیخلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو( نیب) نے سرکاری افسران کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں نیب کی جانب سے سرکاری افسروں کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سہیل ظفر چٹھہ، رائے اعجازاور کامران ممتاز نے ریفرنس واپس لینے کے لیے چیئرمین نیب کو درخواست دی۔
ملزمان کی درخواستوں کا بغور جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں اس لیے ملزمان کے خلاف ریفرنس کو چلانا مناسب نہیں ہو گا۔
نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کی جائے۔ نیب نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ ، رائے اعجاز اور کامران ممتاز کے خلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر کے خلاف نیب نے گجرات پولیس فنڈز میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔