ہومبریکنگ نیوزسابق رکن قومی اسمبلی مہر سعید ظفر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ق) میں شامل

سابق رکن قومی اسمبلی مہر سعید ظفر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ق) میں شامل

اسلام آباد:چوہدری سالک حسین کا کرپشن کے خلاف بیانیہ۔عوام میں مقبول ہونے لگا،عوامی نمائندوں اور سنیر سیاستدانوں نے مسلم لیگ میں شمولیت کے پارٹی راہنماوں سے رابطہ کر لیا، ننکانہ سے سابق صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی مہر سعید ظفر نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شامل۔ یہ اعلان انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی نائب صدر اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی موجودگی میں کیا۔
اس موقع پر چیف آرگنازئر ڈاکٹر محمد امجد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان،یوتھ ونگ کے صدر کامران سعید عثمانی،مسلم لیگ سندھ کے صدر آصف جمال قریشی، مسلم لیگ پنجاب کے نائب صدر مخدوم ارشد اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی موجود تھے۔
چوہدری سالک حسین نے مہر سعید ظفر اور ان کے ساتھیوں کو پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مہر سعید ظفر جیسے سنئیر سیاستدان کی شمولیت سے ہمیں حوصلہ اور پارٹی کو تقویت ملے گی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ہماری تمام تر سوچ کا مرکز و محور عام آدمی کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اور بداعنوانی سے پاک معاشرہ قائم کرنا ہونا چاہیئے۔پنجاب میں عوام کرپشن اوربدانتظامی سے نالاں ہیں، میں نے عوام کے جذبات کی بات کی تھی مگر اس کا غلط مطلب لیا گیا اور یہ بیانیہ بنایا گیا کہ میرا بیان کسی سازش کا حصہ تھا۔میرے بیان کا مقصد ایک عوامی نوعیت کے مسئلے کی نشاندہی تھا،اس پرمجھے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا جس کا میں نے جواب دیا ہے اور اگر مجھے عدالت میں طلب کیا گیا تو میں ثبوت بھی پیش کروں گا۔
مہر سعید ظفر نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے عوام کے دلوں کی ترجمانی کی اور کلمہ حق کہا۔ مجھے ان کے دادا چوہدری ظہور الٰہی شہید کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل رہا، آج میں ان کے جان نشین کے ساتھ پارٹی میں شمولیت کر کے فخر محسوس کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین کا کرپشن کے خلاف بیانیہ عوام میں مقبول ہوا ہے اور عوامی نمائندے بھی مسلم لیگ کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں کئی سابق اراکین اور معروف سیاستدان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔