ہومتازہ ترینپاکستان کی عمان کو قومی دن پر مبارکباد

پاکستان کی عمان کو قومی دن پر مبارکباد


اسلام آباد، (سب نیوز): پاکستان نے سلطنت عمان کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
پاکستان کی جانب سے جاری تہنیتی پیغام میں عمان کی حکومت اور عوام کو قومی دن کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کے لیے مسلسل امن، ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
پیغام میں کہا گیا: “پاکستان اور عمان کے درمیان دوستی اور تعاون کے تعلقات قائم ہیں۔ سلطنت عمان کی حکومت اور عوام کو قومی دن پر دلی مبارکباد، اور ان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمنائیں۔”

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔