اسلام آباد (سب نیوز )وزیر اعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے غیر ملکی ایجنسیوں کے ایما پر ریاست پر حملے کے ثبوت ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ کبھی دو کشتیوں پر سوار نہیں ہوتی، تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر بھی ہمارا واضح مقف ہے، ہمارے پاس پی ٹی آئی کے غیر ملکی ایجنسیوں کے ایما پرریاست پر حملے کے ثبوت ہیں۔
سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئین کی تشریح کے نام پر آئین کو ری رائٹ کردیا گیا۔موجودہ سیاسی تنا پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے بعد الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی خبر پکی نہیں ہے، کہیں یہ سرگوشیاں ہوئی ہوں گی۔