لاہور (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی اسیر کارکن صنم جاوید کی رہائی کے بعد پھر گرفتاری کے خلاف بول پڑے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سعد رفیق نے لکھا کہ صنم جاوید کے بچے ماں کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے ہوں گے، ان کا تو کوئی قصور نہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ صلہ رحمی کریں، اب اسے گھر جانے دیں۔
صلہ رحمی کریں، اب اسے گھر جانے دیں، صنم جاوید کی دوبارہ گرفتاری پر سعد رفیق بول پڑے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
