اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 25ایم این ایزکے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے، پیر تک اپنے تمام بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں گے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرعلی خان اورسیکرٹری اطلاعات روف حسن نے پارٹی کے دیگر وکلا کے ہمراہ مشترکہ نیوزکانفرنس کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 25 ایم این ایز کے بیان حلفی جمع ہیں ،پیر تک تمام کے جمع ہو جائیں گے،رات10بجے تک مزیدبیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا اپنی کانفرنس میں کہنا تھا کہ 70 فیصدسے زائدپاکستانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی ایک تھی،ایک ہے، کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔
