Tuesday, May 19, 2026
ہومپاکستانصنم جاوید نئے مقدمے سے ڈسچارج ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار

صنم جاوید نئے مقدمے سے ڈسچارج ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی خاتون کارکن اور سوشل ورکر صنم جاوید کو نئے مقدمے سے ڈسچارج ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ انہیں رہائی کے ایک گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا۔وکیل علی اشفاق نے صنم جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ صنم جاوید کو ایک بارپھر اسلام آبادپولیس نے گرفتارکرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بغیر مزاحمت صنم جاوید کوپولیس کے حوالے کیا، قانون کا احترام کرنے والوں کا یہی رویہ ہونا چاہیے جو ہم نے کیا۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صنم جاوید کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مقدمے سے بری کر دیا تھا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایف آئی اے نے صنم جاوید کو ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک عمران کی عدالت میں پیش کیا۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔

صنم جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ میری موکلہ کو بری کرچکی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے لکھا ہے کہ صنم کیخلاف کوئی قانونی شہادت اور ثبوت نہیں، بری ہونے اور گرفتار ہونے کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ چل رہا ہے، لاہور کے مقدمات سے نکالا گیا تو سرگودھا میں 9 مئی کے کیسز میں ڈال دیا گیا، سرگودھا سے بری ہوئی تو گوجرانوالہ میں ڈال دیا گیا۔علی اشفاق ایڈوکیٹ نے دلائل دیے کہ میری مکلہ کو اس مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ میں کہا کہ اب صنم جاوید کسی مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں، اب پنجاب پولیس کے پاس کچھ نہیں تو یہاں لے آئے۔عدالت نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے ان کے وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید کو گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا ہوتے ہی اسلام آباد پولیس گرفتار کرکے ساتھ لے گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔