Saturday, May 16, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے بورڈ نے مالی سال 2024-25کے بجٹ کی منظوری دے دی

سی ڈی اے بورڈ نے مالی سال 2024-25کے بجٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آئی پی ایس)سی ڈی اے بورڈ نے مالی سال 2024-25کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کےمطابق پہلی مرتبہ سالانہ بجٹ میں پلاٹوں کی نیلامی پر انحصار نہیں کیا گیا،ریونیو کا ہدف 91 ارب 73 کروڑ روپے،اخراجات کا تخمینہ 91 ارب 58 کروڑ روپے رکھا گیا۔
ترجمان سی ڈی اے کےمطابق موجودہ مالی سال کیلئے14 کروڑ روپےکا سرپلس بجٹ ہوگا، 4کنال سےزائد گھروں، ایگروفارمزو رہائشی وکمرشل یونٹس کیلئے رین واٹر ہارویسیٹنگ سسٹم لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایک سال تک رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم بنانے کیلئے مدد کی جائےگی،سال بعد رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم نہ بنانے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی،بورڈ نےاوورسیز پاکستانیوں کے لئے آرچرڈ انکلیو بنانے کی منظوری بھی دے دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔