Saturday, July 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزلکی مروت میں کار پر حملہ، پولیس اہلکار 3 بھانجوں سمیت شہید

لکی مروت میں کار پر حملہ، پولیس اہلکار 3 بھانجوں سمیت شہید

لکی مروت: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں کرم ٹول پلازہ کے قریب کار پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اس میں موجود پولیس اہلکار سمیت 3 بچے ہلاک کردیے ہیں، جبکہ اسی کار میں سوار 2 خواتین معجزانہ طورپرمحفوظ رہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت سابق ایم ٹی اولکی مروت پولیس سعد اللّٰہ خان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ان کے ہمراہ جاں بحق ہونیوالے بچے ان کے بھانجے تھے جن کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

پولیس کا موقف ہے کہ سعد اللّٰہ خان کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے، جان لیوا فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے محلقہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔