Saturday, July 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزدہشتگردی مقدمہ میں ضمانت کی درخواست، بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم 29 جولائی کو عائد ہوگی

دہشتگردی مقدمہ میں ضمانت کی درخواست، بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم 29 جولائی کو عائد ہوگی

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی دہشتگردی کے مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج دہشتگردی کے مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور اور ن لیگی ایم این اے خرم نواز عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

جج طاہر سپرا نے ریمارکس دئیے کہ آج راجا صاحب چالان کی نقول دے دیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔ آئندہ پیشی پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف تھانہ آئی 9 میں دہشتگردی کا مقدمہ درج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔