Saturday, July 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جانے سے روک دیا گیا

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جانے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کو ایک بار پھر اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا، وہ ترکش ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے براستہ ترکی مانچسٹر (برطانیہ) جا رہے تھے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے شوکت یوسفزئی کو روکا اور بتایا کہ نہ صرف آپ پر بیرون ملک سفر پر پابندی ہے، پہلے آرڈر میں آپ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے بلکہ دوسرے آرڈر میں آپ کی گرفتاری کا بھی حکم موجود ہے، تاہم بعد ازاں انہیں آف لوڈ کر کے واپس بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ شوکت یوسفزئی کو ترکش ایئرلائن نے بورڈنگ کارڈ بھی جاری کر دیا تھا۔

شوکت یوسفزئی کے مطابق وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کرنے مانچسٹر جا رہے تھے، ان کے خلاف شانگلہ کے کروڑا تھانہ میں جنوری میں عمرہ پر جانے سے روکنے کیلئے ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس کے بعد عدالت نے انہیں ضمانت بھی دے دی تھی، تاہم وفاقی حکومت نے تاحال ان کا نام ای سی ایل سے نہیں ہٹایا۔

ای سی ایل سے نام نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک کر ڈیڑھ گھنٹے سے زائد دیر تک بٹھانے کے بعد آف لوڈ کر کے واپس بھیج دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔