اسلام آباد: وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی، رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کسان ٹی وی چینل شروع کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ چینل کے ذریعے کسانوں کو موسمی صورتِ حال اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا بتایاجائے گا،
ماحولیاتی انحطاط سے نمٹنے کے لیے احتیاتی تدابیر اور پائیدار طریقوں کو فروغ دیا جائے گا،
کسان چینل کے لیے پی ٹی وی کے ساتھ باہمی اشتراک کیا جائے گا،
رومینہ خورشید نے کہا کہ چھ علاقائی زبانوں بشمول پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی ، ہندکو میں پروگرام نشر کیے جائیں گے،
صوبائی سطح پر مقامی پی ٹی وی اسٹیشنز کے ذریعے پروگرامز نشر کیے جائیں گے۔
چینل کے ذریعے خواتین کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنانے پر توجہ دی جائے گی،
چینل کو کامیاب بنانے کے لیے پی ٹی وی کے ساتھ ساتھ نجی چینلز سے بھی رہنمائی لی جائے گی۔
یہ چینل کا قیام پاکستان میں خوشحال زرعی شعبے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
