Monday, April 28, 2025
ہومبریکنگ نیوزججز کو کسی بھی اثرو رسوخ سے بالاتر ہوکر فیصلے کرنے چاہئیں: جسٹس نعیم اختر افغان

ججز کو کسی بھی اثرو رسوخ سے بالاتر ہوکر فیصلے کرنے چاہئیں: جسٹس نعیم اختر افغان

اسلام آباد(سب نیوز ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ ججز کو کسی بھی اثرو رسوخ اور بیرونی عناصر کے کنٹرول سے بالاتر ہوکر فیصلے کرنے چاہئیں۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان نے ضلعی عدلیہ کے ججز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمیں بطور جج ذمہ داریاں سونپی ہیں۔جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ انصاف پر مبنی معاشرے کیلئے ججز کو آزاد ذہن کیساتھ فیصلے کرنے ہوں گے، لوح محفوظ پر جو لکھا ہے وہ مل کر رہے گا لیکن اس کے حصول کیلئے ہرممکن کوشش کرنی چاہئے، ججز قانون اور مقدمہ کے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کریں۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے مزید کہا کہ انصاف کا مقصد معاشرے میں توازن پیدا کرنا ہے، گلا سڑا نظام اسی صورت فائدہ دے سکتا جب ججز اور وکلا متوازن اور ہم آہنگ معاشرے کیلئے کام کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔