ہومبریکنگ نیوزالیکشن کمیشن نے کالعدم ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

الیکشن کمیشن نے کالعدم ٹی ایل پی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد: (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے انٹرا پارٹی الیکشنز سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے 17 جون کو 3 معاملات پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن ٹی ایل پی کے فوکل پرسن راجا عامر کے حق دعویٰ پر فیصلہ دے گا جبکہ ٹی ایل پی کو مزید وقت دینے اور نشان معطلی سے متعلق فیصلہ بھی دے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فوکل پرسن راجا عامر کے کیس میں حق دعویٰ پر اعتراض کیا تھا۔ ٹی ایل پی کے 28 دسمبر 2025 میں انٹرا پارٹی الیکشنز ہونے تھے۔
فوکل پرسن راجا عامر نے انٹرا پارٹی الیکشنز کے لیے 1 سال کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔