اسلام آباد (سب نیوز )محرم الحرام 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں جاری ہے۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کررہے ہیں جہاں محکمہ موسمیات ، سپارکو اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ کوئٹہ میں موسم گرد آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، چاند کی عمر 16 گھنٹے ہوگی، کوئٹہ میں چاند 8 بج کر 10 منٹ سے 8 : 27 تک دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب لاہور میں ممبر صوبائی رویت ہلال کمیٹی محمد عارف سیالوی اور مفتی محمد اسحاق ساقی نے بتایا کہ لاہور میں محرم الحرام 1446ھ کا چاند نظر نہیں آیا اور پنجاب بھر میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں چاند نظر آنے کا وقت7:51منٹ تھا۔
کوئٹہ: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
