اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کے بِلوں میں مصنوعی طور پر اضافی یونٹ شامل کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے عوام کے دشمن افسران و اہلکاروں کو معطل کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعظم شہباز نے ایسے افسران و اہلکاروں کی نشاندہی کیلئے ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔
وز یراعظم کا بلوں میں اضافی یونٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
