اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کردئیے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ کی معطلی کی درخواست دائر کی تھی۔
علی امین گنڈا پور نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا۔
وزیراعلیٰ کے پی نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ،عمر ایوب ، شبلی فراز ، علی نواز اعوان و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز عدالت کے سامنے پیش ہوگئے ۔
کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی ۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل بابر اعوان ، راجہ ظہور ایڈوکیٹ اور سردار مصروف ایڈووکیٹ و دیگر عدالت پیش ہوئے ۔
جج طاہر عباس سپرا نے تفتیشی سے استفسار کیا کہ ملزم مبشر لطیف کی گرفتاری چاہیے ،تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں چاہیے گرفتاری ،
عدالت نے کرنل ر عاصم کو روسٹرم پر بلا لیا ۔
جج طاہر عباس سپرا نے کرنل ر عاصم سے استفسار کیا کہ آپ اتنا عرصہ کہاں رہے ہیں ، آپ کی ضمانت 25 مئی کو خارج ہوئی ، آپ نے کب فائل کی جس میں آپ نے۔ 25 مئی 2023 کو آپ کی ضمانت خارج ہوئی اور آپ نے جون 2024 میں درخواست دائر کی ۔
عدالت نے علی نواز اعوان کو روسٹرم پر بلایا ۔
جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ علی نواز اعوان نامزد ملزم ہیں اور انہوں نے 8 ماہ بعد ضمانت کی درخواست دائر کی ،
وکیل علی نواز اعوان نے موقف اپنایا کہ شامل تفتیش ہوئے اور اس کے بعد 9 مئی واقعات ہوئے تو ایبٹ آباد میں ضمانت فائل کی تھی ،
جج نے استفسار کیا کہ فائل میں سرٹیفیکٹ لگے ہوئے ہیں ، عدالتیں انصاف کے لیے ہوتی ہیں توہین کے لیے نہیں ہوتی ،
راجہ ظہور ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ ایک مہینے تک علی امین گنڈا پور گرفتار رہے تو مگر پولیس نے اس کیس میں گرفتاری نہیں ڈالی ،
پولیس کے پاس ساری معلومات تھیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں تمام ریکارڈ پیش کیا گیا ،
غلط آرڈر ہوا تو آپ نے کسی فورم پر اس حوالے سے رجوع کیا ،…
عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو روسٹرم پر بلا لیا
جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ علی امین صاحب ایک کیس میں آپ وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں اس میں حاضری لگوا دیں ،
راجہ ظہور ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ میرا ایک ہی موقف کہ میں گرفتار تھا ، میری اور کیسز میں گرفتاری کیوں نہیں ڈالی گئی،
جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پولیس نے جو کیا وہ غلط ہے آپ نے اس کے خلاف اپیل کیوں نہیں کی ، سماعت 8 جولائی کو رکھ لیتے ہیں ،
علی امین گنڈا پورنے استدعا کی کہ محرم کے بعد رکھ لیں ہمارا کے پی میں محرم حساس ہوتا ہے ، عدالت نے کیس کی سماعت میں 29 جولائی تک ملتوی کردی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں جاری وارنٹ کی معطلی کی درخواست دائر کردی ،
انسداد دہشتگری عدالت نے علی امین گنڈا پور کے تھانہ آئی نائن میں جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے،
علی امین گنڈا پور نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا،آفیشل مصروفیات کی وجہ سے عدالت حاضر نہیں ہوسکا ،
عدالت نے علی امین گنڈا پور کی وارنٹ منسوخی کی درخواست منظور کرلی۔
علی امین گنڈا پور نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا،وارنٹ گرفتاری منسوخ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
