اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کا آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ،وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے، مشاورت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم بیرون ملک دورے سے واپسی پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور مشاورت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
