Sunday, July 21, 2024
ہومپاکستانایبٹ آباد اور گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق

ایبٹ آباد اور گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد (آئی پی ایس )ایبٹ آباد اور گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں پولیو وائرس کا پھیلا و جاری ہے جہاں کراچی، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔حکام نے بتایا کہ پہلی بار کالا پل شیخ البندی ایبٹ آباد اور جی ڈی اے پلانٹ گوادر کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو ملنے کی تصدیق ہوئی۔اس کے علاوہ اوستا محمد، دکی، مستونگ، سبی اورکیچ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا جب کہ ڈھوک دلال راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکام کے مطابق ملک میں اب تک 49 اضلاع کے 211ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ملا ہے اور اب تک 8 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔