ہومبریکنگ نیوزصوبے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو بجلی چوری روکنا ہوگی،وفاق

صوبے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو بجلی چوری روکنا ہوگی،وفاق

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے صوبے میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں بجلی چوری روکنا ہوگی۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا اختیار صوبوں کو دینے پر اعتراض نہیں مگر اصل حل ان کی پرائیویٹائزیشن ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فیصلہ کر چکی ہے کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں جانا ہوگا۔ اویس لغاری نے مزید کہا کہ وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں اپنے صوبے میں بجلی چوری روکنا ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔