اسلام آباد:حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 23 ہزار سے زائد خواتین بیواہ ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں نیم بیواؤں کی ایک بڑی تعداد ہے جن کے شوہروں کو بھارتی فوج نے حراست کے دوران لاپتہ کیا ہے
بیواؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں عبدالحمید لون نے کہا کہ 23 جون کو اقوام متحدہ بیوہ خواتین کا عالمی دن مناتی ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد ایسی خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے جن کے شوہر وفات پاچکے ہوں۔
عبدالحمید لون نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق 258 ملین خواتین بیوہ ہیں جو کہ بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور استحصال کا شکار ہیں،
مقبوضہ جموں کشمیر میں 23 ہزار سے زائد خواتین بیواہ ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں نیم بیواؤں کی ایک بڑی تعداد ہے جن کے شوہروں کو بھارتی فوج نے حراست کے دوران لاپتہ کیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں خواتین سب سے زیادہ متاثر ہیں ،
عبدالحمید لون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر بھارتی فوج کی بربریت اور ظلم و ستم بڑھتا جا رہا ہے ،خواتین کو قابض فورسز کے ہاتھوں بار بار اغوا، جنسی تشدد، غیر قانونی نظر بندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین اور انکے بچوں کو سخت مسائل درپیش ہیں ،کشمیری خواتین کے ساتھ ناانصافیوں اور بیواہ خواتین کے انسانی حقوق بارے میں اقوام متحدہ کی توجہ چاہتے ہیں ۔
مقبوضہ کشمیر میں بیوہ خواتین اور انکے بچوں کو سخت مسائل درپیش ہیں ،عبدالحمید لون
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
