راولپنڈی ( آئی پی ایس) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے نائب صدر و چیئرمین ضلعی کوآرڈی نیشن کمیٹی و رکن قومی اسمبلی انجینئر قمر اسلام راجہ نے کہا ہے کہ کمزوروں اور مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا میری زندگی کا مشن ہے ،عام آدمی کو طاقتور بنانے کے لئے سیاست کر رہا ہوں ،کسی طاقتور کو عام آدمی کی حق تلفی کی اجازت نہیں دوں گا ۔ضلع راولپنڈی میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے ،راولپنڈی کو ماڈل ضلع بنائیں گے اور میرٹ کو یقینی بنائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملک ہاؤس کمال پور نکڑالی روڈ راولپنڈی میں عید ملن پارٹی کے دوران کیا پارٹی میں جنرل کونسلر بابو محمد جاوید، کنونیئر ٹاسک فورس راجہ الیاس کیانی،پریس سیکرٹری مسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویژن قیس قیوم ملک،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پی پی10 نازیہ الیاس کیانی سمیت عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
اس موقع پر جنرل کونسلر بابو محمد جاوید اور سینئر صحافی شاہد ملک نے برادری سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
انجینئر قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ این اے 53 کے بہت سے میگا پراجیکٹس کی 2024 کے بجٹ میں منظوری ہو گئی ہے جن میں سر فہرست سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ 2 ارب روپے کی لاگت سے خواجہ کارپوریشن تا گورکھپور سڑک کی تعمیر و کشادگی سے نہ صرف اڈیالہ روڈ چونترہ، روات، دھاماں، کلیال، دھمیال، اڈیالہ گورکھپور کے عوام مستفید ہوں گے بلکہ خواجہ کارپوریشن چوک میں ڈیڑھ ارب کی لاگت سے ایک فلائی اوور اور2 ارب20 کروڑ کی لاگت سے چکری اڈہ تا ہرنیانوالہ براستہ بلاول اڈہ کی منظوری بھی ہو گئی ہے جس کے لئے 35 کروڑ روپیہ اس مالی سال میں جاری ہو جائیگا ۔
اسی طرح چکری سے ڈھڈمبر سڑک کی تعمیر کے لئے 6 کروڑ20 لاکھ روپے کی گرانٹ رواں مالی سال کے اندر مکمل ہو جائے گی ہرکہ بسالی روڈ کی تعمیر کے لئے10 کروڑ 31 لاکھ کی منظوری ہو گئی ہے جو اسی مالی سال کے اندر تمام کی تمام ریلیز ہو جائے گی اور انشااللہ کام مکمل ہو جائے گاکڑڑ روڈ کے بقایا کام کی تکمیل کے لئے بھی 5 کروڑ 50 لاکھ کے گنڈ منظور ہو چکے ہیں 21کروڑ کی لاگت سے اڈیالہ روڈ اور روات چکری روڈ بھی منصوبے کا حصہ ہے ۔
اس کے علاوہ مین چکری روڈ سے جانب مورت سڑک بھی 5 کروڑ کے فنڈز سے اس مالی سال کے اندر مکمل ہو جائے گی اس علاقے کی سب سے اہم سڑک یعنی جوڑیاں تا چکری روڈ کی تعمیر کے لئے تقریبا27 کروڑ کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے ۔
اس کو پہلے ایم این اے فنڈ کے اندر رکھا تھا مگر پھر آخری دنوں میں میگا پراجیکٹ کا حصہ بنانے میں کامیابی ہو گئی ۔
انہوں نے کہا کہ اہلیان چک بیلی کے لئے چک بیلی بائی پاس کے لئے 4 کروڑ 84 لاکھ کی مکمل ریلیز اسی مالی سال کے اندر ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مہوٹہ ڈیم کے نظام آبپاشی کی توسیع اور بقایا کام کی تکمیل سمیت کچھ ادئیگیوں کے لئے اس مالی سال میں 20 کروڑ کے مزید فنڈز کی منظوری حاصل ہو گئی ہے جس سے علاقے میں ترقی، خوشحالی اور زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہو گا65 ارب سے چہان ڈیم پینے کے پانی کا منصوبہ باقاعدہ طور پر اس بجٹ کا حصہ بنا ہے جس کے لئے اہلیان پی پی 11 مبارکباد کے مستحق ہیں۔
تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ،راولپنڈی کو ماڈل ضلع بنائیں گے ، انجینئر قمر اسلام راجہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
