ہومبریکنگ نیوزپرویز الہٰی کی انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

پرویز الہٰی کی انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد کریم رہنما پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی پی پی 32 گجرات سے انتخابی عذرداری کے خلاف درخواست پر 27 جون کو سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے چودھری سالک حسین کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔