کراچی (سب نیوز )اپنی کھری باتوں کے باعث پی ٹی آئی میں مشکلات کا شکار رہنے والے شیر افضل مروت آج نیوز کے پروگرام روبرو میں مہمان بنے اور دلچسپ باتیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی سوالات کے جواب میں مجھ سے جھوٹ نہیں بولا جاتا، اور جوابات میں سچ بولنے پر مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ میں ہمیشہ کام سے کام رکھنے والا آدمی رہا ہوں، ٹاک شوز پر بات کرنے سے آج کل خود گریز کر رہا ہوں، پارٹی کی جانب سے پابندی نہیں لگائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھ پر کوئی پابندی نہیں لگائی، انھوں نے ایسی کوئی ڈائریکشن نہیں دی، کیونکہ بانی چیئرمین چھوٹی چھوٹی باتوں میں مداخلت نہیں کرتے۔