Monday, May 25, 2026
ہومدنیاامریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی گیگ آرڈرکے خلاف اپیل مسترد کردی

امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی گیگ آرڈرکے خلاف اپیل مسترد کردی

امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گیگ آرڈرکے خلاف اپیل مسترد کردی ہے۔

نیویارک کی عدالت کا “ٹرمپ گیگ آرڈر چیلنج کیس” چلانے سے انکار کردیا جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مقدمے کے بارے میں پبلک میں بات نہیں کرسکیں گے۔

کورٹ آف اپیلز نے ٹرمپ کی اپیل کوئی قابلِ ذکر آئینی نکتہ موجود نہ ہونے پر مسترد کی، جج جوآن مرچن نے ٹرمپ کو ان کے خلاف مقدمے پر بات کرنے سے منع کیا تھا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 11 جولائی سے قبل گیگ آرڈر ختم کرنے کی اپیل کی تھی، ٹرمپ کو اس کیس میں پچھلے ماہ مجرم قرار دیا گیا تھا اور سزا 11 جولائی کو سُنائی جانی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔