اسلام آباد، قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ بحث کے دوران ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ کے میرے دوست خارجہ امور پر مہارت سے بات کر رہے تھے ان کو چار سال وزیر خارجہ نہ مل سکا،چار سال تلاش کے باوجود وہ وزیر خارجہ تلاش نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ انکے اپنے چیئرمین نے کہاکہ تھا کہ نو فرسٹ یوز۔ذوالفقار علی بھٹو کا ہم احترام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جسکی آواز گونجتی تھی آج اسکے جانشینوں کے پاؤں کانپتے کیوں ہے ذوالفقار علی بھٹوکے جانشینوں کے بارے وکی لیکس کہتی ہے وہ کہتے کچھ تھے کرتے کچھ تھے۔ کوشش رہی ہے کہ خارجہ پالیسی کو سیاسی وابستگی سے بالا تر رکھا جائے نون لیگ کے فاضل رکن خارجہ پالیسی پر مہارت سے بات کر رہے تھے نون لیگ کو چار سال تک وزیر خارجہ تک نہیں ملا انکا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی آواز گونجتی تھی ہمیں ان کی قابلیت پر فخر ہے آج خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے ان کے جانشینوں کی ٹانگیں کیوں کانپتی ہیں انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی کہ خارجہ پالیسی پر سب کو ساتھ لے کر چلا جائے ن لیگ کے میرے دوست بھول گئے کہ انہیں 4 سال تک وزیر خارجہ نہیں ملا دوسری پارٹی کے سربراہ نے کہا تھا کہ ہم نیوکلئیر کو پہلے استعمال نہیں کریں گے۔ذوالفقار علی بھٹو کا ذکر کیا گیا کہ ان کی آواز گونجتی تھی ان کا احترام کرتے ہیں مگر آج ان کے جانشینوں کے ہاتھ پاوں کیوں کانپتے ہیں بھارت کی خارجہ پالیسی ناکام دیکھائی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پورے یورپ کے ساتھ تعلقات ہیں ہندوستان کی کوشش تھی پاکستان کو سفارتی تنہائی میں دھکیلا جائے، آج ہ دوستان کی وہ پالیسی ناکام دکھائی دے رہی ہے انکا کہنا تھا کہ آج پاکستان دنیا کی اہم قوتوں کیساتھ تعلقات ہیں خدا کے کرم سے تحریک انصاف کی حکومت میں افغانستان پر جو پالیسی اپنائی اسکی دنیا معترف یے جو پاکستان پر انگلیاں اٹھایا کرتے تھے وہ مسئلے کا حل قرار دے رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ اس حکومت میں ایران کیساتھ کیساتھ تجارت کے معاہدے ہو رہے ہیں۔چین کیساتھ ہمیشہ سے ہماری اچھی دوستی رہی اور سب جماعتوں نے حصہ ڈالاجتنی چین کیساتھ ابھی دوستی مستحکم ہے کبھی نہ تھی انہوں نے کہا کہ اگر چین کو تشویش ہوتی تو کیا وہ فیز ٹو کا معاہدہ کرتے چین کی موجودہ قیادت پاکستان کیساتھ سٹریٹیجک اور اکنامک تعلقات استوار کرنے کا ارادہ رکھتی یے ایران کے ساتھ بارڈر مارکیٹ قائم کی جارہی ہیں چین نے پاکستان۔کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کا فیز ٹو کیا ہے پاک چین دوستی کا عملی مظاہرہ بھی ہوگا جب صدر شی جن پنگ پاکستان کا دورہ کریں گے اور پارلیمنٹ کے سامنے کھڑے ہوں گے انکا کہنا تھا کہ سابقہ دور میں۔یمن کے معاملے پر کہا کچھ کیا کچھ اور کیا گیا وعدے کچھ کیے گئے نبھائے کچھ اور گئے عمران خان سعودی عرب سے ادھار پر تیل لائے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے اسٹریٹیجک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے کویت سے ویزوں کی پابندی ختم کرائی گئی مصر کے ساتھ سرد مہری آج ختم ہوئی ہے مصر کے وزیر خارجہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے انکا کہنا تھا کہ قطر نے ایل این جی کی قیمت میں 31 فیصد کمی کی، کیا یہ تعلقات کے بغیر ہوا، آخری بار 39 سال قبل پاکستان کے وزیر خارجہ نے عراق کا دورہ کیا، پہلی بار تجارت میں افریقہ پالیسی متعارف کرائی گئی،تحرتیک انصاف حکومت نے فیڈریکا موگرینی کے ساتھ معاہدہ کیا، انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے معاہدے کی تجدید تحریک انصاف کی حکومت نے کی عمران خان کی لیڈرشپ میں تحریک انصاف حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے،ہم نے اپنی پالیسی کی سمت جیو اسٹریٹیجک سے جیو اکنامکس کی طرف تبدیل کی،جو قوم آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ پھیلا رہی ہو اسکی بات نہیں سنی جاتی، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا پاکستان کی معیشت میں استحکام آیا،ہم اکنامک ڈپلومیسی کی طرف زور دے رہے ہیں،آج پاکستان کو ریکارڈ ترسیلات زر حاصل ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ آج اوور سیز پاکستانیز کا حکومت پر اعتماد ہے،اس ملک میں ایک طبقہ ایسا ہے جو سوٹ بوٹ پہن کر ملک لوٹ کر پیسہ باہر بھیجتا ہے،17 سال کے بعد کرنٹ اکاونٹ سرپلس دکھائی سے رہا ہے کشمیر کے ٹھیکے دار یہ بنیں گے ؟ ان میں دم خم نہیں کہ کشمیر کی بات کریں گے کشمیر کی بات وہ کرے گا جس کے لندن میں جائیدادیں نہیں ہیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کی بات وہ کرے گا جس کے سوئٹزر لینڈ میں اکاونٹ نہیں نواز شریف ، آصف زرداری اور عمران خان نے اقوام متحدہ میں تقاریر کیں تینوں تقریریں منگوا کر مناظرہ کرالیں نواز شریف ، زرداری اور عمران خان کی تقاریر کو دیکھ لیں عمران خان نے نریندر مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لایا عمران خان نے ہندوواتوا کا اصل روپ دنیا کو دکھایا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے بلند کیا آج پاکستان کے موقف کی آواز سری نگر سے اٹھ رہی ہے وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے اسمبلی میں بولنے کیلئے شہباز شریف جتنا ڈھائی دن کا وقت دیا جائے، ہم سینٹرل ایشیا میں تجارت کیلئے ریلوے ٹریک بنا رہے ہیں،ہم مہنگی بجلی سے ہٹ کر سستی بجلی کے منصوبے بنا رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ آزربائیجان میں کامیابی پر پاکستان کے جھنڈے لہرائے گئے، جب کورونا آیا دنیا بھر میں پھنسے 4 لاکھ 14 ہزار پاکستانیوں کو لے کر آئے، ڈیٹ ریلیف کا گلوبل انیشیٹیو عمران خان نے لیا ہے، انکا کہنا تھا کہ جی 20 نے پاکستان کو ڈیٹ ریلیف دیا ہے،ہم نے پاکستانی ڈیٹ ریلیف کیلئے 21 معاہدے کیئے ہیں۔
