کراچی، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان طبیعت ناساز ہونے پر مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ ابتدائی ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ڈاکٹرزکو شبہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو گردے اور مثانے کا انفیکشن ہے، ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم مولانا فضل الرحمان کے معائنہ پر مامور ہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں کچھ بہتری آئی ہے، انہیں 2 دن سے سخت بخار تھا جس کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا، ان کی صحت اب قدرے بہت بہتر ہے، فائنل چیک اپ کے بعد جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیئے جائیں گے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے سربراہ جے یو آئی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا ہے اوران کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے، سابق صدر نے مولانا فضل الرحمان کے لئے پھولوں کا گلدستہ بھجوایا ہے۔
