ہوماسلام آبادسی ڈی اے کاتجاوزات کے خلاف آپریشن ،پیٹرول پمپ سربمہر کردیا گیا

سی ڈی اے کاتجاوزات کے خلاف آپریشن ،پیٹرول پمپ سربمہر کردیا گیا

اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے کا تجاوزات اور غیر قا نونی تعمیرات کے خلاف مہم جاری ہے،
موضع سنگجانی میں سرکاری اراضی پر غیر قا نونی طور بنایا گیا پیٹرول پمپ سربمہر کردیا گیا،
سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ 15 دکانیں اور ایک ہوٹل بھی سربمہر کردی گئیں ۔
آپریشن کے نتیجے میں 15کنال سرکاری اراضی واگزارکرا لی گئی۔
آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ کے عملے ، ڈی سی سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کے افسران نے حصہ لیا۔
سرکاری اراضی پر کی گئ تعمیرات اور بلڈنگ قوانین۔کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔