اسلام آباد: پاک پی ڈبیلیو ڈی بند کرنے کے لیے حتمی پلان بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر 5 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمیٹی پی ڈبلیو ڈی کے بند کرنے کے لیے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے گی۔
کمیٹی کے چیئرمین وفاقی وزیر ہاؤسنگ ہوں گے۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ، سیکریٹری پاور کمیٹی کے ارکان ہوں گے جبکہ سیکریٹری ہاؤسنگ کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے۔ کمیٹی 2 ہفتوں میں حتمی پلان وزیراعظم کو پیش کرے گی اور ملازمین، ایچ آر، اور پی ڈبلیو ڈی کے متبادل پلان کو حتمی شکل دے گی۔
پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کے حتمی پلان کے لئے کمیٹی تشکیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
