سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو جسمانی ریمانڈ کی استدعا کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے پولیس کی طرف سے کی جانے والی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
یاد رہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو میانوالی پولیس نے 9 مئی کے سانحے سے متعلق مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ 27 مارچ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دونوں کی ضمانت منظور کرلی تھی۔ یہ مقدمہ شادمان ٹاؤن، لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کا تھا۔
اس کے بعد عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرکے میانوالی پولیس نے ایک دن کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی جو منظور کرلی گئی تھی۔
عدالت نے عالیہ حمزہ، صنم جاوید کی رہائی کا حکم دے دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
