اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سیکٹر ای بارہ کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ۔چیئر مین سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کے لئے سیکٹرای بارہ میں ون ونڈو قائم کی جائے ۔اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیکٹر ای بارہ میں رکے ہوئے ترقیاتی کام فوری طور پر شروع کروائے جائیں۔سیکٹر ای بارہ ٹو اور ای بارہ تھری میں ترقیاتی کاموں کی بحالی کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے تین عشروں سے زائد عرصہ سے التوا کا شکارسیکٹر ای بارہ میں کام مکمل کئے جائیں متاثرین کے جائز حقوق بزریعہ ون ونڈو دئیے جائیں۔غیر قانونی قابضین سے سیکٹر کی اراضی کو واگزار کروایا جائے۔سیکٹر ای بارہ میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کرکے جلد از جلد الاٹیوں کو قبضہ دیاجائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سیکٹر ای بارہ کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
