ہومپاکستانآزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مظفر آباد (سب نیوز)آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، قائم مقام صدر چوہدری طارق فاروق نے ان سے حلف لیا۔
اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے افتخار گیلانی نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہبازشریف، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے شکرگزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ممبران اسمبلی کی حمایت کی ضرورت ہے ، اعتماد کے اظہار پر پارٹی قائدین سمیت تمام افراد کے شکر گزار ہیں، ، آزاد کشمیر کو مثال بنانے کے لیے سب نے مل کر چلنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔