اسلام آباد(سب نیوز )قلیل وقت میں اسلام آباد پولیس کی ایک اور بڑی کامیابی ،سعودی سفارتکاروں سے چھینے گئے موبائل 12 گھنٹوں کے قلیل وقت میں برآمد ۔اسلام آباد پولیس نے مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔آئی جی اسلام نے ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیرنگرانی 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔خصوصی ٹیموں نے سیلولر ٹیکنالوجی ، ویڈیو سرویلنس اور ہیومن انٹلیجنس کو بروئے کار لانے ہوئے 13 سے زائد ریڈ کیے ۔گزشتہ شب وفاقی وزیر داخلہ نے سعودی سفارتکاروں سے راہزنی کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔سعودی سفارتکاروں نے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ سید علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی سید علی رضا اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور انعامات کااعلان کیا۔
ہومبریکنگ نیوزقلیل وقت میں اسلام آباد پولیس کی بڑی کامیابی،سعودی سفارتکاروں سے ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کر لیے
قلیل وقت میں اسلام آباد پولیس کی بڑی کامیابی،سعودی سفارتکاروں سے ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کر لیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
