ہومپاکستانفیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں سعودی عرب کے وزیر ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں اطراف سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انجینئر عبدالرحمان عبدالمحسن الفضلی نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا، بالخصوص زراعت اور ماحولیاتی پائیداری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔